18 دسمبر 2018 - 16:51
ترک وزیر داخلہ کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلونے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امورکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت ہوئی ،سلیمان سوئلو نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ترک صدرکاخیرسگالی پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر بھی موجودتھے۔ ملاقات میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پربات چیت ہوئی، سلیمان سوئلونے وزیراعظم عمران خان کودورہ ترکی کی دعوت بھی دی۔

.......

/169